Our Clients
We provide best services for people trust.
My message to my people is to eat clean and healthy food that will bring happiness to you and your loved ones. Food is a great blessing from God. Save it from being wasted. Commit to saving your food from being wasted from today so that this blessing can reach those who have nothing to eat. Verily, Allah is All-Sufficient, All-Merciful, and Allah has the Promise of Sustenance. Try to share as much as you can out of His provision. Use products made in Pakistan, and try to consume your national hand-made grains, minerals and products made from natural resources of your country and nation. If you use products made by your Pakistani brothers, you will be able to make your country and nation a better economic power as well as help improve the quality and quality of your country’s products.My message to all young people is to prefer to do better business rather than find a better job for themselves because business is the guarantor of a country’s development.Try to increase the production of your country’s products as much as possible and be honest, and always speak the truth.Together we can take steps to prevent the delivery of substandard and low - Quality food from this country.We are working for your good health and our goal is to contribute to improving the delivery of safe and quality food to the people of Pakistan only through our work and there is an effort to improve the quality of our country and nation by providing and recognizing good food to the people and by educating and counseling of the people involved in the food business within our country for better growth.
میرااپنی قوم کے نام یہ پیغام ہے کے آپ صاف ستھری اور اچھی خوراک کھائیں جو کے آپ کے اور آپ کے چاہنے والوں کے درمیان خوشیاں بکھیرنے کا سبب بنے۔ غذا خدا کی ایک عظیم نعمت ہے اس کو ضائع ہونے سے بچائیں۔ عزم کریں کے آج سے ہی آپ اپنے کھانے کو ضائع ہونے سے بچائیں تا کہ جن لوگوں کو کچھ کھانے کو میسر نہیں اُ ن تک بھی یہ نعمت پہنچ سکے۔ بے شک اللہ سبحان و تعالیٰ رازق و مہربان ہے اور رزق کا وعدہ اللہ سبحان و تعا لیٰ کے پاس ہے اس کے دیے ہوئے رزق میں سے سے جتنا بانٹ سکتے ہیں بانٹ کے کھائیں۔ پاکستان کی بنی ہوئی اشیاء کو استعمال کریں اور کوشش کریں کے اپنے ملک و قوم کے ہاتھ سے بنی اور اپنے ہاتھوں سے پیدا کیے جانے والے اناج، معدنیاں اور قدرتی وسائل سے تیار کردہ مصنو عات استعمال کریں، اگر آپ اپنے پاکستان کے بھائیوں کی بنائی گئی مصنوعات استعمال کریں گے تو اس سے ایک تو آپ اپنے ملک و قوم کو بہتر معاشی طاقت بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کی مصنوعات کی کوالٹی اور معیار کو بھی بہتر بنانے میں مدد کر سکیں گے۔ میرا تمام نوجوانوں کو یہ پیغام ہے کے وہ اپنے لیے بہتر نوکری تلاش کرنے کی بجائے بہتر کاروبار کرنے کو ترجیع دیں کیوں کے کاروبار ہی کسی ملک کی ترقی کا ضامن ہے۔ جس حد تک ممکن ہو سکتا ہے اپنے ملک کی مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لیے کوشش کریں اور ہمیشہ حق کی آواز بلند کریں۔
میں اور آپ مل کر اس ملک سے ناقص اور غیر معیار ی خوراک کی ترسیل اور روک تھام کے لیے جس حد تک اقدامات کر سکتے کریں۔ ہم آپ کی اچھی صحت کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہمارا مقصد صرف پاکستان کے عام لوگوں تک محفوظ اور معیار ی خوراک کی فراہمی کو بہتر بناننے میں کردار ادا کرنا ہے جو کے ہم اپنے کام کے ذریعے سے کر رہے ہیں, اور لو گوں کو اچھی خوراک کی فراہمی اور پہچان کروا کر اور اپنے ملک کے اندر خوراک کے کاروبار سے منسلک لوگوں کو آگاہئ اور ان کی کونسلنگ کر کے ان کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش ہے جس سے ہمارے ملک و قوم کی بہتر نشو نما ہو سکے۔
We provide best services for people trust.